Home » Pakistani Headlines » تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت کا دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت کا دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

اسلام آباد (پاکستان) حکومت کے بیک ڈور رابطے کام کر گئے، تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی قیادت نے دھرنے کے معاملے پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عدالتی حکم آنے کے بعد طاقت کی بجائے پر امن طور پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کا دھرنا ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، اس سلسلے میں حکومت نے دھرنا قیادت سے بیک ڈور رابطے کیے جو تھوڑی سی محنت کے بعد کام کرگئے اور دھرنا قیادت حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق کی قیادت میں وفد دھرنا قیادت سے مذاکرات کرے گا ، وفد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت انتظامیہ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ دوسری جانب تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت پیر افضل قادری کریں گے جبکہ وفد میں پیر عنایت الحق اور شفیق امینی سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …