Home » Interesting News » تحقیق کاروں کو ایک پتھر پر 14 کروڑ سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، نئی تاریخ رقم ہوگئی

تحقیق کاروں کو ایک پتھر پر 14 کروڑ سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، نئی تاریخ رقم ہوگئی

14

سڈنی (نیوز ڈیسک) فلم جراسک پارک سے شہرت پانے والے قدیم جانور ڈائنو سار کے حقیقی پنجے کا دیوقامت نشان آسٹریلوی سائنسدانوں نے پہاڑوں میں دریافت کرلیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈائنو سار کے پنجے کا نشار تقریباً چھ فٹ طویل ہے جبکہ اس کی چوڑائی اتنی زیادہ ہے کہ اس کے اندر پانچ، سات آدمی باآسانی لیٹ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نشان ساروپولڈ نامی لمبی گردن والے ڈائنوسار کے پنجے کا ہے جو تقریباً 14 کروڑ سال قبل اس علاقے میں پایا جاتا تھا۔

یہ حیرت انگیز دریافت اس علاقے میں ہوئی ہے جسے آسٹریلیا کے جراسک پارک کے نام سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ یہاں 21 مختلف اقسام کے ڈائنوسار کے پنجوں کے نشان دریافت ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے ڈائنو سار کے سب سے بڑے پنجے کا نشان بولیویا میں دریافت ہوا تھا جس کی لمبائی تقریباً چار فٹ تھی۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ڈاکٹر سلیو سیلس بیری جنہوں نے تحقیقی سربراہی کی، کا کہنا تھا کہ یہ دریافت ڈائنوسار کے متعلق کی جانے والی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک ہے۔

14

14

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …