Home » Interesting News » ترکی میں تعمیر کے لئے زمین کھودتے مزدور کو زیر زمین اچانک ایسی جاندار چیز نظر آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، حیران پریشان رہ گئے

ترکی میں تعمیر کے لئے زمین کھودتے مزدور کو زیر زمین اچانک ایسی جاندار چیز نظر آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، حیران پریشان رہ گئے

turki

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں تعمیراتی مزدور کھدائی کر رہے تھے۔ نیچے سے ایک ایسی چیز نکل آئی کہ ان کی حیرت کی انتہاءنہ رہی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک چکن پروڈکشن پلانٹ کے قریب پیش آیا۔ اس جگہ پلانٹ کا وہ گڑھا موجود تھا جس میں وہ مری ہوئی مرغیاں پھینکتے تھے۔ واقعے کے روز پلانٹ کا ایک ورکرز مرغیاں گڑھے میں پھینکنے آیا تو اسے اندر سے گرج دار آواز سنائی دی۔ تحقیقات کے لیے پلانٹ کی انتظامیہ نے تعمیراتی مزدوروں کو کھدائی کے لیے بلا لیا۔

رپورٹ کے مطابق جب مزدوروں نے تھوڑی کھدائی کی نیچے ایک سوراخ نظر آیا جس میں سے انسان نما ایک پنجہ باہر نکلا ہوا تھا۔ پنجہ دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔ جوں جوں مزدور نیچے کھدائی کرتے گئے، گڑھا بڑا ہو تا گیا۔ بالآخر نیچے سے ایک زندہ ریچھ نکل آیا۔ خوفناک ریچھ کو سامنے دیکھ کر سب کے اوسان خطا ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ریچھ مردہ مرغیاں کھانے کے لیے وہاں آیا تھا لیکن گڑھے میں پھنس گیا۔ گڑھے سے ریچھ کے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …