Home » Interesting News » ترکی میں یہ مسافر جہاز کسی حادثے میں نہیں ڈوبا بلکہ اسے حکومت نے زبردستی ڈبویا ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

ترکی میں یہ مسافر جہاز کسی حادثے میں نہیں ڈوبا بلکہ اسے حکومت نے زبردستی ڈبویا ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

turki

انقرہ (نیوز ڈیسک)ہر ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے ہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں اور اس مقصد کے لئے کئی طرح کے حربے استعمال کئے جاتے ہیں، لیکن ترکی نے سیاحوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے انتہائی انوکھا کام کرڈالا ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے بحیرہ عجین کے علاقے کسادسی میں ایک جمبو جیٹ جہاز کو سمندر میں ڈبودیا ہے تاکہ اس عجوبے کو دیکھنے کے لئے سیاح اس علاقے کا رخ کریں۔ رپورٹ کے مطابق سمندر میں گرایا گیا جہاز A300 ائیربس ہے جو کہ 36 سالہ پرانا اور 177 فٹ لمبا ہے۔ حکام کا خیال ہے یہ جہاز ایک قدرتی ریف کا کردار ادا کرے گا اور اس کے اردگرد ناصرف سمندری پودے اگیں گے بلکہ مختلف قسم کی سمندری حیات بھی اسے اپنی پناہ گاہ بنائے گی۔ ایسے ریف شوقیہ اور پیشہ ور غوطہ خوروں اور تحقیق کاروں کے لئے خصوصی دلچسپی کے حامل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں دہشت گردی کے پے درپے حملوں کے بعد سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور حکام سیاحوں کو ایک بار پھر ترکی کی طرف مائل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ہوائی جہاز کو سمندر میں ڈبونے کا اقدام اس ضمن میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …