Home » Interesting News » ’تمہارا بہت شکریہ کہ تم نے۔۔۔‘ حادثے میں مرنے والی خاتون نے موت کے 2 ماہ بعد آدمی کو قبر سے پیغام بھجوادیا، کیا کہا؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ ایسا بھی ممکن ہے

’تمہارا بہت شکریہ کہ تم نے۔۔۔‘ حادثے میں مرنے والی خاتون نے موت کے 2 ماہ بعد آدمی کو قبر سے پیغام بھجوادیا، کیا کہا؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ ایسا بھی ممکن ہے

لندن(نیوز ڈیسک) دنیا سے رخصت ہونے والوں کے ساتھ خواب میں بات چیت تو بہت سے لوگوں کی ہو جاتی ہے لیکن ایک برطانوی شخص نے حیران کن دعوٰی کیا ہے کہ دو ماہ قبل مرنے والی ایک خاتون نے اسے جاگتی حالت میں شکریے کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق 56 سالہ کرس ہالٹن کا کہنا ہے کہ آنجہانی خاتون نے ان کے ایک دوست کو ان کے لئے پیغام دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا دوست روحانی معاملات میں دلچسپی رکھتا ہے اور دنیا سے جانے والے کئی لوگ اس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کرس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون اپنی موت کے دو ماہ بعد ان کے دوست سے مخاطب ہوئیں اور کہا ” اپنے دوست کرس کو میرا پیغام دینا کہ میں اس کی بے حد شکرگزار ہوں کیونکہ اس نے میری جان بچانے کی کوشش کی تھی۔“

ایسیکس پولیس کے سابقہ فیلڈ انٹیلی جنٹ آفیسر کرس نے بتایا کہ دو ماہ قبل وہ دیہی علاقے کی ایک سڑک پر ڈرائیونگ کررہے تھے جب انہیں قریبی علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں پتا چلا۔ ان کہنا تھا کہ ”اس خاتون کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا تھا۔ وہ ایک پولیس اہلکار کے لئے چائے کا کپ لے کر اپنے گھر سے باہر آئی تھی لیکن وہاں ہائی وولٹیج تار لٹک رہے تھے جو اس کے جسم سے چھوئے اور وہیں گرگئی۔ مرنے سے پہلے جب وہ آخری سانسیں لے رہی تھی تو میں نے اس کی مدد کی کوشش کی۔ میں اسے ہوش میں لانے کی کوشش کررہا تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی سانسیں بند ہوگئیں۔ میں اس بات پر بہت غمزدہ ہوا اور میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔
جب اس واقعے کے دو ماہ بعد میرے دوست نے بتایا کہ دنیا سے جانے والی ایک خاتون نے میرے لئے پیغام بھیجا ہے تو میرے لئے یہ بے حد حیرانی کی بات تھی۔میرے دوست کے مطابق اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی بہت قدر کرتی ہے کہ میں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی اور اس کی موت پر غمزدہ ہوکر آنسو بہائے۔ اگرچہ میں موت کے بعد کی زندگی پر یقین نہیں رکھتا تھا لیکن اس واقعے نے میری سوچ کو بدل دیا ہے۔ اب میں بہت سی ایسی باتوں کو حقیقت سمجھنے لگا ہوں جو پہلے میرے لئے محض افسانے کی حیثیت رکھتی تھیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …