Home » Interesting News » جب برف پے پانی پھینکتے ہیں تو اس سے ٹوٹنے کی آواز کیوں آتی ہے؟ جانئے دلچسپ معلومات

جب برف پے پانی پھینکتے ہیں تو اس سے ٹوٹنے کی آواز کیوں آتی ہے؟ جانئے دلچسپ معلومات

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ برف کے ٹکڑے فریج میں سے نکالنے کے فوری بعد پانی یا مشروب میں ڈال دیئے جائیں تو وہ چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں۔ اب ایک ماہر نے اس کی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بریڈی نامی ماہر نے بتایا ہے کہ فریج سے نکال کر جب ہم آئس کیوب کو پانی میں ڈالتے ہیں تو چونکہ پانی کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے برف کی بیرونی تہہ کا درجہ حرارت بھی تیزی سے بڑھتا ہے اور یہ سطح پھیلنے لگتی ہے۔ اس کے برعکس برف کی اندرونی سطح کا درجہ حرارت کم رہتا ہے، چنانچہ اس کے نتیجے میں برف چٹخ کر ٹوٹ جاتی ہے۔

بریڈی کا کہنا تھا کہ اگر ہم برف کو فریج سے نکال کر کچھ دیر کے لیے باہر کسی پلیٹ میں رکھ دیں اور پھر پانی میں ڈالیں تو کیوب نہیں ٹوٹے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھلی ہوا میں برف کی بیرونی سطح کا درجہ حرارت تیزی سے نہیں بڑھتا، تاہم کچھ دیر پڑے رہنے سے وہ پانی کے درجہ حرارت کے برابر ہو جاتا ہے۔ اس لیے پانی میں ڈالنے سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر برف کو فریج سے نکال کر سیدھاپانی میں ڈالیں تو چونکہ پانی میں برف کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھتا ہے اس لیے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …