Home » Interesting News » ’جب بھی فیس بک پر کوئی میری تصویر لائیک کرتا ہے، مجھے میرے شوہر سے مکے پڑتے ہیں کیونکہ۔۔۔‘

’جب بھی فیس بک پر کوئی میری تصویر لائیک کرتا ہے، مجھے میرے شوہر سے مکے پڑتے ہیں کیونکہ۔۔۔‘

مونٹی ویڈے او(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین ’لائیکس‘ کے بھوکے ہوتے ہیں۔ جتنے زیادہ لائیکس ملیں اتنا ہی اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن یوراگوائے سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کے لئے فیس بک پر ملنے والے لائیکس ایک بھیانک خواب بن گئے۔ بیچاری کو جب بھی کوئی لائک ملتا تو ساتھ ہی اس کا حاسد شوہر اسے پیٹنا شروع کر دیتا، یہاں تک کہ مار مار کر اس کی شکل ہی بگاڑ دی۔

دی مرر کے مطابق 21 سالہ ایڈویلفینا کمیلی اورٹیگوزا کو گزشتہ ہفتے پولیس نے اس کے خاوند کی قید سے بازیاب کروایا۔ ایڈولفینا کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر شکی مزاج تھا اور شدید حسد میں مبتلا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ بیوی کو فیس بک پر بہت لائک مل رہے ہیں تو اس پر جنون طاری ہو گیا اور اس نے ہر ایک لائک کے بدلے بیوی کے منہ پر ایک مکا مارنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنی اہلیہ کی فیس بک اکاﺅنٹ کا کنٹرول خود سنبھال لیا اور خود ہی اس کی تصاویر پوسٹ کرتا رہا۔ جیسے ہی کسی تصویر پر لائکس کا سلسلہ شروع ہوتا تو ساتھ ہی وہ اپنی اہلیہ پر تشدد بھی شروع کردیتا اور ہر ایک لائیک کے لئے ایک مکا مارتا تھا۔

بدقسمت خاتون کے فیس بک فرینڈ ز کو معلوم نہیں تھا کہ وہ جب بھی اس کی تصویر کو لائیک کرتے ہیں تو اس کی پٹائی شروع ہو جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب خاتون کو قید سے بازیاب کروایا گیا تو اس کا چہرہ تشدد کے باعث بری طرح بگڑ چکا تھا۔ اس پر اتنا تشدد کیا گیا تھا کہ اس کی صورت پہچاننے کے قابل نہیں رہی تھی۔ سفاک شوہر کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے طویل قید کی سزا ہوگی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …