Home » Pakistani Headlines » جب میزائل داغا گیاتو بھارتی اینٹی میزائل نظام دھرے کا دھرا رہ جائیگا: ڈاکٹر عبدالقدیر

جب میزائل داغا گیاتو بھارتی اینٹی میزائل نظام دھرے کا دھرا رہ جائیگا: ڈاکٹر عبدالقدیر

kadeer khan

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارت کی طرف سے اینٹی میزائل تجربہ کو ایک ڈھکوسلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب بھارت پر کوئی میزائل داغا جائے گا تو اس کا اینٹی میزائل نظام دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔

 بھارتی اینٹی میزائل تجربہ کے مضمرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ میزائل جس رفتار سے لانچ کیا جاتا ہے اسے روکنا ممکن نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر خان نے کہا کہ پاکستان کا غوری میزائل جب فائر ہوتا ہے تو وہ چند سیکنڈ کے اندر ہزاروں میٹر کی بلندی پر پہنچ جاتا ہے اور جب اس کا وار ہیڈ اوپر جاکر ریلیز ہوتا ہے تو اس وار ہیڈ کی رفتار 2000کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے اتنی تیزی سے جانے والے میزائل کو کون روک سکتا ہے؟ اینٹی میزائل نظام میزائلوں کی بارش کے سامنے بے بس ہوجاتا ہے۔

نوائے وقت کے مطابق ڈاکٹر اے کیو خان سے استفسار کیا گیا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرلیا جائے اس کے کیا مضمرات ہیں تو ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل چند ممالک سے ایٹمی ٹیکنالوجی لے سکتا ہے۔ انہیں فروخت کرسکتا ہے لیکن بھارت اس صورت میں این ایس جی میں شامل ہوسکتا ہے جب وہ این پی ٹی پر دستخط کردے۔ چین کا سب سے بڑا اعتراض ہے، بھارت نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے اس لئے اسے اس گروپ کا رکن نہ بنایا جائے۔ چین کی مخالفت جاری رہی تو بھارت این ایس جی کا رکن نہیں بن سکے گا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …