Home » Interesting News » ’جب وہ ہماری زمین پر پہنچیں گے تو۔۔۔‘ تاریخ کے سب سے بڑے سائنسدان نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی، ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

’جب وہ ہماری زمین پر پہنچیں گے تو۔۔۔‘ تاریخ کے سب سے بڑے سائنسدان نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی، ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

scientest

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک بڑی تعداد خلاءسے آنے والے پراسرار سگنلز کی ٹوہ میں لگی ہوئی ہے، یہ سوچتے ہوئے کہ شاید یہ سگنل خلائی مخلوق کی جانب سے بھیجے جا رہے ہیں، مگر دنیا کے نامور ریاضی دان و ماہر فزکس سٹیفن ہاکنگ نے ان سائنسدانوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر کبھی خلائی مخلوق کے سگنلز موصول بھی ہوں تو ان کا جواب ہرگز نہ دیں ورنہ ہمارا انجام بہت خوفناک ہوسکتا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ہماری کہکشاں کے کسی اور سیارے پر ہم جیسی ہی کوئی اور مخلوق ضرور موجود ہے، لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مخلوق یقینا انسانوں کی نسبت ذہانت اور ترقی میں کہیں آگے ہوگی۔ اسی بناءپر ان کا موقف ہے کہ اگر کرہ ارض کے باسیوں نے خلاءمیں بسنے والی اس مخلوق سے رابطے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ زمین پر خلائی مخلوق کے حملے کی صورت میں نکلے گا۔

سٹیفن ہاکنگ کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق کو زمین پر بسنے والی مخلوق کا علم ہواتو وہ اسے اپنا غلام بنانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رابطے کا نتیجہ وہی ہوگا جو کولمبس کے امریکہ پہنچنے کا ہوا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تو یہاں بسنے والے مقامی ریڈ انڈین قبائل کے لئے اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا کیونکہ انہیں غلام بنالیا گیا اور پھر آہستہ آہستہ وہ صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے۔
سٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ ہم سے قریب ترین خلائی مخلوق جہاں موجود ہوسکتی ہے وہ جگہ سیارہ گلائز 832C ہے، جو کہ زمین سے تقریباً 16 نوری سالوں کی مسافت پر واقع ہے، یعنی روشنی یہ فیصلہ 16 سال میں طے کرتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کہکشاں تقریباً ایک لاکھ نوری سال کی وسعت رکھتی ہے لہٰذا اس کے اندر ہزاروں ایسے سیارے ہوسکتے ہیں کہ جن پر کوئی اور مخلوق موجود ہوسکتی ہے۔
اگرچہ سٹیفن ہاکنگ خلائی مخلوق سے کسی بھی قسم کے رابطے کے حق میں نہیں ہیں لیکن خلائی تحقیق کے ادارے سیتی انسٹیٹیوٹ کی سابقہ ڈائریکٹر جل ٹارٹر کہتی ہیں کہ ہمیں اس قدر گھبرانا نہیں چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر کوئی خلائی مخلوق ہم سے ترقی اور ذہانت میں لاکھوں سال آگے ہے تو یقینا وہ تہذیب اور امن پسندی میں بھی ہم سے بہت بہتر ہوگی اور عین ممکن ہے کہ وہ مخلوق ہمیں غلام بنانے کی بجائے ہماری دوست اور مددگار ثابت ہو۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …