Home » Interesting News » جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے علاقے میں موچی کی دکان کھول لی

جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے علاقے میں موچی کی دکان کھول لی

dasti

مظفرگڑھ(اے این این) رکن قومی اسمبلی اور عوام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے اپنے سیاسی حریفوں کے علاقے میں موچی کی دکان ڈال لی ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سیاسی حریف حنا ربانی کھر کے آبائی علاقے سنانواں میں موچی کی دکان ڈال لی اور وہ سارا دن شہریوں کے جوتے پالش بھی کرتے ہیں اور ان کی سلائی بھی کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی طورپر ایک مزدور پیشہ انسان ہیں اگر رکن قومی اسمبلی نہ بھی رہے تو وہ محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پال لیں گے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے کا سردار یا وڈیرہ عوام کی خدمت کرے گا تو وہ اس کے خلاف الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ عوام کے ووٹوں سے ایوان میں جانے کے بعد یہ لوگ عوام کو منشیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہے میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …