Home » Interesting News » جنازہ لے جاتی گاڑی، پولیس والوں نے روک کر تلاشی لی تو تابوت میں سے لاش کی جگہ ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کسی کا منہ حیرت اور پریشانی کے مارے کھلا کا کھلا رہ گیا

جنازہ لے جاتی گاڑی، پولیس والوں نے روک کر تلاشی لی تو تابوت میں سے لاش کی جگہ ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کسی کا منہ حیرت اور پریشانی کے مارے کھلا کا کھلا رہ گیا

janaza

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پولیس نے جنازہ لیجاتی ہوئی ایک گاڑی کو روکا اور اس میں موجود تابوت نکال کر تلاشی لی تو لاش کی جگہ ایسی چیز نکل آئی کہ حیرت کے مارے پولیس افسران کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق تابوت میں بھاری مقدار میں منشیات موجود تھیں۔ سمگلر یہ منشیات میکسیکو سے امریکہ سمگل کر رہے تھے لیکن ریاست ایریزونا میں پکڑے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چیک پوائنٹ پر جب پولیس نے اس گاڑی کو روکا اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو اس کی گفتگو سے انہیں اندازہ ہوا کہ اس میں کوئی مشکوک چیز موجود ہے جس پر انہوں نے تابوت کھول کر دیکھا تو اس میں 67پاﺅنڈ چرس موجود تھی جس کی مالیت 33ہزار ڈالر(تقریباً 33لاکھ روپے) بنتی ہے۔ پولیس نے گاڑی کے 28سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف منشیات سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …