Home » Pakistani Headlines » جنرل راحیل شریف کا ڈومور کا مطالبہ ،امریکہ نے عملدرآمد شروع کردیا ،افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کمانڈر ہلاک

جنرل راحیل شریف کا ڈومور کا مطالبہ ،امریکہ نے عملدرآمد شروع کردیا ،افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کمانڈر ہلاک

raheel shareef

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ڈو مور کے مطالبے پر امریکہ نے عمل درآمد شروع کردیا ، امریکی فورسز نے افغانستا ن میں کارروائی کر کے پاکستان کو مطلوب طالبان کے دو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق آرمی چیف جنر راحیل شریف کے ڈو مور کے مطالبے پر امریکی فورسز نے افغانستان کے صوبے خوست میں کارروائی کر کے کالعد م تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اور نائب کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ آرمی چیف نے امریکی حکام سے پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …