Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ۔ اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ کے زیر اہتمام ویسٹ بری کے علاقے میں مستحق افراد میں فی سبیل اللہ کھانے کی فراہمی

جوہانسبرگ۔ اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ کے زیر اہتمام ویسٹ بری کے علاقے میں مستحق افراد میں فی سبیل اللہ کھانے کی فراہمی

جوہانسبرگ ۔خصوصی رپورٹ
اسلامک سرکل آف ساودرن افریقہ ICSA کے تحت فوڈ کمیٹی نے 13 فروری کو Westbury مدرسہ میں فوڈ پروگرام کیا جس میں ضرورت مند افراد کیلئے کھانا تیار کیا گیا۔نورالدین بھائی اور حافظ مناظر نے کھانا تیار کیا ۔اور عظیم شفقت بھائی اور دیگر احباب نے بھی مدد کی ۔۔۔
اورکھانا نماز عصر کے بعد تقسیم کیا گیا ۔20 کلو چاول کی دو دیگیں تیار کی گئیں اور مدرسہ کے طالب علموں اور ویسٹ بری کے عام لوگوں اور کلینک پر آنیوالے مریضوں نے کھانا کھایا ۔تقریبا 150 سے170 تک مستفید ہوئے ۔
اور اس سے پہلے یمن کیلئے ICSA نے تقریبا 20000رینڈ کی مالیت کا فوڈ کا سامان اکٹھا کر کے بھیجا ہے ۔ اللہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور نجات کا ذریعہ بنائے ۔

Share this:

Comments

Check Also

جوہانسبرگ : پاکستانی کمیونٹی کا کارنامہ -اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ کے تحت فری میڈیکل ڈسپینسری کا قیام

جوہانسبرگ : پاکستانی کمیونٹی کا کارنامہ -اسلامک سرکل آف سدرن افریقہ کے تحت فری میڈیکل …