Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ – ٹریڈ کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور چیمبرآف کامرس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

جوہانسبرگ – ٹریڈ کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور چیمبرآف کامرس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

psabf-1

جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی)   لاہور چیمبر آف کامرس کا 14 رکنی وفد محمد ناصر حمید خان  کی سربراہی میں آجکل ساوتھ افریقہ کے دورے پر آیا ہوا ہے۔  اس وفد میں مختلف انڈسٹریز  کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ٹریڈ کمیشن آف پاکستان نے وفد کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتما م کیا ۔ جس میں ساوتھ افیریقن بزنس مین اور پاکستانی نزاد بزنس مینوں نے شرکت کی۔ پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم  کے چیرمین محمد رفیق میمن، سینیر وائس چیرمین محمد علی انجم، جنرل سیکرٹری توفیق باوانی سمیت دوسرے عہدیداروں  نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے نائب صرر امانت علی تارڑ سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک تھے

ٹریڈ کمیشن آف پاکستان کے سربراہ فہد علی چودھری نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وفد کی آمد سے دونوں ملکوں کی تجارت میں اضافہ ہو گا اور انہوں وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقعہ پر پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم  کے چیرمین محمد رفیق میمن نے بھی شرکاء کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

psabf-3

Check Also

پریٹوریا ۔ ریفیوجی سنٹر میں پاکستانی اسائلم سیکر محمد عرفان کو لائن میں کھڑے ہوئے دل کا دورہ۔ ایمبولینس دیر سے پہنچنے پر جاں بحق۔ پاکستانی سفیر کا معاملے کی فوری تحقیق کا مطالبہ

Call for probe into why asylum seeker died standing in queue Cape Town – The …