Home » South Africa Pakistani Community News » جوہانسبرگ ۔ ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر مظہر جاوید کے اعزاز میں اعشائیہ

جوہانسبرگ ۔ ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر مظہر جاوید کے اعزاز میں اعشائیہ

جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی پاک ایس اے ڈاٹ کوزا) ساؤتھ افریقہ میں اورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے ممبر ڈاکٹر خالد مرزا کی جانب سےساؤتھ افریقہ میں  پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر مظہر جاوید  اور ڈیفینس اتاشی بریگیڈیر شہریار  کے اعزاز میں  مقامی ریسٹورنٹ میں  ایک پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے  پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر خالد مرزا نے کمیونٹی ارکان کے ساتھ نئے سفیر صاحب کا تعارف کرایا اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم  پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے نئے آنے والے سفیر کو آگاہ کیا۔ سفیر صاحب نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں پاکستان کمیونٹی کے نمائندہ افراد کے علاوہ  ڈپٹی ہائی کمشنر عدنان جاوید اور کمرشل سیکرٹری حمیرا  اسرار نے بھی شرکت کی

Check Also

کیپ ٹاون – گزشتہ دنوں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پاکستان نوجوان چل بسا

کیپ ٹاون -پاکستانی نوجوان محمد نعمان (نومی) جو گذشتہ دنوں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *