Home » Interesting News » ’جو بھی آکر ہمارے گاﺅں میں رہے گا اسے 2 لاکھ 30ہزار روپے نقد دیں گے کیونکہ۔۔۔‘ وہ گاﺅں جس نے سب سے انوکھا اور شاندار اعلان کردیا

’جو بھی آکر ہمارے گاﺅں میں رہے گا اسے 2 لاکھ 30ہزار روپے نقد دیں گے کیونکہ۔۔۔‘ وہ گاﺅں جس نے سب سے انوکھا اور شاندار اعلان کردیا

inam

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) سرد موسم کے باعث یورپی ممالک کو ہمیشہ سے آبادی کی کمی کا مسئلہ رہا ہے۔ اب اٹلی کے ایک گاﺅں کی آبادی اس قدر کم ہو گئی ہے کہ وہاں کے میئر نے اپنے گاﺅں میں آ کر رہنے والوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بورمیڈا نامی یہ گاﺅں اٹلی کے دورافتادہ شمال مغربی پہاڑی علاقے میں ہے اور سطح سمندر سے 420میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں کی آبادی کم ہوتے ہوتے اب صرف 394نفوس پر مشتمل رہ گئی ہے۔ چنانچہ میئر ڈینیئل گیلیانو نے اعلان کیا ہے کہ ”جو شخص بھی آ کر اس گاﺅں میں رہے گا اسے 2ہزار یورو(تقریباً 2لاکھ 30ہزار روپے) انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس سے رہائش کا انتہائی کم کرایہ، یعنی صرف 50یورو(تقریباً 5ہزار 700روپے)ماہانہ لیا جائے گا۔“یہ اعلان میئر گیلیانونے اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے۔ جہاں انہوں نے لکھا ہے کہ ”ہم آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت جو کوئی بھی یہاں آ کر رہنا چاہے گا اسے نہ صرف خوش آمدید کہا جائے گا بلکہ انعام بھی دیا جائے گا۔“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …