Home » Interesting News » جہاز اڑتے ہی مسافر کی ٹوائلٹ میں جاکر ایسی حرکت کہ افراتفری پھیل گئی، جہاز واپس موڑنا پڑگیا

جہاز اڑتے ہی مسافر کی ٹوائلٹ میں جاکر ایسی حرکت کہ افراتفری پھیل گئی، جہاز واپس موڑنا پڑگیا

news-1461947404-2373_large

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز برطانیہ سے سپین جانے والی ایزی جیٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے ایسی مضحکہ خیز حرکت کی کہ جہاز کو ہی واپس موڑنا پڑ گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برسٹل سے سپین کے شہر میلیگا( )جانے والی پرواز ای زیڈ وائی 6057میں اس 55سالہ شرابی مسافر نے خود کو ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں بند کر لیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا۔ جہاز کے عملے نے اسے باہرآنے پر آمادہ کرنے کی بہتیری کوشش کی مگرناکام رہے۔ عملہ اور مسافر اس شخص کی اس حرکت پر انتہائی خوفزدہ ہو گئے ، جس پر بالآخر پائلٹ نے جہاز کو واپس برسٹل ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔ جہاز کو ابھی اڑان بھرے 30منٹ ہی ہوئے تھے کہ اسے واپس موڑنا پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق جہاز واپس برسٹل ایئرپورٹ پر پہنچا تو پولیس نے آ کر اس شخص کو ٹوائلٹ سے نکالا اور گرفتار کرلیا۔ برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایزی جیٹ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب جہاز میں سوار شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انتہائی ہنگامہ خیز روئیے کا مظاہرہ کیا، جس پر جہاز کو واپس برسٹل ایئرپورٹ پر لیجانا پڑا۔ ایسے واقعات اگرچہ کم ہوتے ہیں مگر ہم انہیں انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور دوران سفر کسی بھی مسافر کے ایسے خطرناک روئیے کو ہرگز برداشت نہیںکیا جاتا کیونکہ ہمارے عملے اور مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔موجودہ واقعے میں ملوث شخص اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور وہ اس سے تفتیش کر رہے ہیں اس لیے ہم اس پر اپنا ردعمل نہیں دے سکتے۔ تاہم ہم پولیس سے تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔“

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …