Home » Pakistani Headlines » جے آئی ٹی مواد کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گی

جے آئی ٹی مواد کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گی

Jit

اسلام آباد  : پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحقیقات کے دائرہ کار سمیت مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا جبکہ بیرون ملک دورے پر گئے نیب ڈائریکٹر کے علاوہ تمام جے آئی ٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈ یشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں کام کا طریقہ کا وضع کیا جائے گا ۔اجلاس میں جے آئی ٹی عدالتی فیصلے اور دستیاب مواد کا تفصیلی جائزہ لے گی جس کے بعد وزیراعظم اور بچوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی معاونت کے لیے ایف آئی اے اور نجی شعبہ کے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی جبکہ بیرون ملک سے ریکارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کیا جائے گا ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …