Home » Pakistani Headlines » حماد صدیقی کے انکشافات نے فاروق ستارکو واشنگ مشین جانے پر مجبور کیا:عاجز دھامر ا

حماد صدیقی کے انکشافات نے فاروق ستارکو واشنگ مشین جانے پر مجبور کیا:عاجز دھامر ا

کراچی (پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرعاجز دھامر ا کا کہنا ہے کہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بالآخر بلی تھیلے سے باہر آگئی،حماد صدیقی کے انکشافات نے فاروق ستارکو واشنگ مشین جانے پر مجبور کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرعاجز دھامر ا کا کہنا تھا کہ عوام اب بانی ایم کیو ایم کے تمام جان نشینوں کے ڈرامے جان چکے،سندھ میں پھر نسلی تعصب پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے،12 مئی سانحے میں ملوث قوتیں پھر یکجا ہو رہی ہیں۔
عاجز دھامر ا کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اردو بولنے والوں کی بھی سب سے بڑی جماعت ہے،سندھ کا اگلا وزیر اعلیٰ بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …