Home » Pakistani Headlines » حکومت نے آف شور کمپنیز میں موجود سرمایہ پاکستان لانے اور پاناما لیکس کے عذاب سے جان چھڑانے کاآسان طریقہ ڈھونڈ لیا،تیاریاں شروع کر دی گئیں

حکومت نے آف شور کمپنیز میں موجود سرمایہ پاکستان لانے اور پاناما لیکس کے عذاب سے جان چھڑانے کاآسان طریقہ ڈھونڈ لیا،تیاریاں شروع کر دی گئیں

componyاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آف شور کمپنیز میں موجود سرمایہ پاکستان لانے اور پاناما لیکس کے عذاب سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، پاکستان میں بھی اب آف شور کمپنیز بنیں گی، اربوں کی سرمایہ کاری ہو گی، نام بھی راز میں رہے گااور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق حکومت نے منصوبہ بندی کر لی، پاکستان میں بھی آف شور کمپنیاں بنانے پر غور شروع کر دیا گیاہے۔وزارت قانون، سکیوریٹی ایند ایکسچینج کمیشن، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مشاورت سے ایسا قانون بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جن سے پاکستان میں بھی آف شور کمپنیز قائم اور سرمایہ کار کا نام صغیہ راز میں رکھا جا سکے گا۔ملک میں آف شور کمپنیز بنانے سے پاکستانیوں کے بیرون ملک آف شور کمپنیز میں پڑے سرمائے کو واپس لایا جا سکے گا جبکہ حکومت کی پاناما لیکس سے بھی جان چھوٹ سکتی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ سی پیک کے اکنامک زون میں بھی آف شور کمپنیوں کو سرمایہ لگانے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …