Home » Pakistani Headlines » حکومت نے 3سالوں میں تین بڑے بحرانو ں پر قابو پالیا ،عالمی امن کو جن سے خطرہ تھا انہیں بھی ختم کر دیا :سینیٹر پرویز رشید

حکومت نے 3سالوں میں تین بڑے بحرانو ں پر قابو پالیا ،عالمی امن کو جن سے خطرہ تھا انہیں بھی ختم کر دیا :سینیٹر پرویز رشید

parvez rasheed

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں 3بڑے ایشوز دہشت گردی ،بجلی کا بحران اور معیشت کی زبوں حالی کا سامنا تھا ،تین سالوں میں ہم نے ان تینوں ایشوز پر بھر پور توجہ دی اور تینوں بڑے بحرانوں پر حکومت نے قابو پالیا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے تین سالوں میں تین بڑے بحرانوں اور مسائل پر قابو پالیا ہے،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کے نئے نئے منصوبے لگ رہے ہیں جو2017ء کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آج پوری دنیا اعتراف کررہی ہے کہ پہلے کے مقابلے میں آج پورا ملک بہت زیادہ محفوظ اور پر امن ہے، ہم نے نہ صرف ریاست کے دشمنوں کو ختم کیا بلکہ جن لوگوں سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ تھا انہیں بھی ختم کیاہے ۔

 

 

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …