Home » Interesting News » خاتون کو ایسی بیماری کہ رات کو فریزر سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے کیونکہ۔۔۔

خاتون کو ایسی بیماری کہ رات کو فریزر سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے کیونکہ۔۔۔

برمنگھم(نیوز ڈیسک)یوں تو ہر بیماری تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن برطانوی خاتون پیج ہووٹ کو لاحق ہونے والی لاعلاج بیماری ایسی دردناک ہے کہ اس کے بارے میں سن کر ہی انسان کی آنکھوں میں آنسو بھر آتے ہیں۔ پیج ہووٹ کو اس بیماری کے باعث ہر وقت اپنا جسم جلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ وہ ہمہ وقت برف اپنے جسم پر ملتی رہتی ہیں اور سوتے وقت بھی فریزر ان کے سرہانے رکھا ہوتا ہے۔
دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق پیج ہووٹ کا کہنا تھا کہ انہیں جسم میں اس قدر جلن محسوس ہوتی ہے کہ اکثر وہ اپنے بیڈ کے ساتھ رکھے فریزر کے باوجود سکون سے سو نہیں پاتی ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کا نام ’کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم‘ بتایا ہے، جس کے باعث ان کے جسم میں ایسا درد محسوس ہوتا ہے کہ گویا کوئی عضو کاٹ دیا گیا ہو۔ انہیں جلن کا احساس سب سے زیادہ گھٹنوں میں ہوتا ہے جبکہ پٹھوں کے کھنچاﺅ، سوجن اور بے خوابی کا مسئلہ بھی لاحق ہے۔

وہ کچھ عرصے تک وولور ہیمپٹن کے ایک ہسپتال میں علاج کرواتی رہیں جہاں انہیں ایک آکسیجن چیمبر میں بند کرکے ان کے جسم پر خالص ہوا ڈالی جاتی تھی لیکن یہ علاج بے حد مہنگا تھا اور انہیں اس کے لئے بیرون شہر سفر بھی کرنا پڑتا تھا لہٰذا اسے منقطع کرچکی ہیں۔ وہ یہ علاج اپنے گھر پر جاری رکھنے کے لئے ایک مشین خریدنا چاہتی ہیں لیکن اس کی قیمت 25ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 35 لاکھ پاکستانی روپے)ہے۔

پیج ہووٹ نے ویب سائٹ Just Giving پر عطیات جمع کرنے کے لئے ایک اپیل بھی جاری کی ہے۔ اسے امید ہے کہ آکسیجن چیمبر مشین خریدنے کے بعد ان کی مشکلات میں کچھ کمی آجائے گی اور وہ ہمہ وقت اپنے جسم پر برف ملنے کی مصیبت سے کسی حد تک نجات پاسکیں گی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …