Home » Interesting News » خاتون کو 10 سال قبل لاپتہ ہونے والا شوہر اچانک شاپنگ مال کے باہر نظر آگیا، لیکن وہ ایسا کام کررہا تھا کہ پاس جاکر بات کرنے کی بھی ہمت نہ ہوئی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر کہ پڑھ کر ہی ہر لڑکی کا دل ٹوٹ جائے

خاتون کو 10 سال قبل لاپتہ ہونے والا شوہر اچانک شاپنگ مال کے باہر نظر آگیا، لیکن وہ ایسا کام کررہا تھا کہ پاس جاکر بات کرنے کی بھی ہمت نہ ہوئی کیونکہ۔۔۔ ایسی خبر کہ پڑھ کر ہی ہر لڑکی کا دل ٹوٹ جائے

میلبرن(نیوز ڈیسک)دس سال قبل لاپتہ ہونے والے ایک آسٹریلوی شخص کی اہلیہ کو اس وقت اپنی زندگی کے حیرتناک ترین لمحے کا سامنا کرنا پڑگیا جب اچانک ہی ان کا لاپتہ خاوند انہیں ایک شاپنگ مال کے باہر کار پارکنگ میں مل گیا۔ دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق 44 سالہ سینڈی گلیٹ کا کہنا ہے کہ ان کا خاوند رسل جینکن ستمبر 2006ءمیں ان کے ساتھ جھگڑے کے بعد گھر سے روانہ ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ کبھی لوٹ کر نہ آیا اور اس تمام عرصہ کے دوران سینڈی اپنے ننھے بیٹوں ایتھان اور چالی کی ذمہ داری اکیلی اٹھاتی رہیں۔ پولیس نے بھی رسل کی تلاش کی بہت کوشش کی پر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

سینڈی کا کہنا ہے کہ چند روز قبل وہ میلبرن میں اپنے گھر سے 1100 میل کی دوری پر سن شائن کوسٹ پر موجود تھیں کہ اچانک ایک کار پارکنگ میں اپنے خاوند کو دیکھ کر ساکت رہ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ”میرے دل میں یہ خیال ہمیشہ رہا تھا کہ وہ کہیں آس پاس ہی موجود ہے لیکن اسے اپنے سامنے دیکھ کر مجھے بہت بڑا دھچکا لگا۔ میں نہیں جانتی کہ میں اسے الفاظ میں کیسے بیان کرسکتی ہوں۔ میرے ساتھ دونوں بچے تھے اور وہ ہمارے سامنے سے گزرہا تھا۔ وہ میری جانب دیکھ رہا تھا اور میں اسے دیکھ رہی تھی۔ میںسکتے کی کیفیت میں تھی لیکن وہ مجھے دیکھتا ہوا آگے گزرگیا۔ وہ میری جانب نہیں آیا، لیکن میں سوچتی ہوں کہ اگر وہ آتا بھی تو ایسے شخص سے میں کیا کہتی جو اپنے دو بچوں اور بیوی کو چھوڑ کر 10 سال قبل گھر سے نکلا اور پھر کبھی پلٹ کر خبر نہ لی۔“
سینڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اس دردناک ترین واقعے کا ذکر دنیا کے سامنے اپنے بچوں کی خاطر کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے بچوں نے 10 سال سے اپنے والد کی شکل نہیں دیکھی اور امید کرتی ہیں کہ شاید یہ خبر پڑھ کر اسے اپنے بچوں کا کچھ خیال آ جائے

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …