Home » Pakistani Headlines » خانہ شماری کے بعد ملک کے 63اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا

خانہ شماری کے بعد ملک کے 63اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا

mardum

اسلام آباد (پاکستان )3روزہ خانہ شماری کے پہلے مرحلے کے بعد ملک کے 63اضلاع میں آج سے مردم شماری کا آغاز گیا ہے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق خانہ شماری کے اختتام کے بعد آج سے مردم شماری شروع ہو گئی ہے جس میں پینسل سے فارم بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ادھرکراچی کے7ہزار بلاکس میں65فیصد خانہ شماری مکمل کرلی گئی جبکہ پہلے حصے کے77 ہزار بلاکس میں آج سے مردم شماری کی جائیگی۔جن بلاکس میں خانہ شماری نہیں ہوئی وہاں مردم شماری کے ساتھ خانہ شماری بھی کی جائیگی۔

 ایس ایس پی وسطی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ضلع میں مرکزی کنٹرول روم ایس پی گلبرگ کے دفتر میں قائم کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کنٹرول روم مردم شماری کے عمل کی نگرانی کرے گااور مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد کنٹرول روم کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا جبکہ ضلع وسطی میں کنٹرول روم کو کمیونٹی پولیسنگ سے منسلک کیا جائے گا۔

#paksa 
 #paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …