Home » Interesting News » خبردار! اگر بازار سے نئے کپڑے خریدیں تو پہننے سے پہلے یہ ایک کام ضرور کرلیں، ماہرین نے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

خبردار! اگر بازار سے نئے کپڑے خریدیں تو پہننے سے پہلے یہ ایک کام ضرور کرلیں، ماہرین نے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

newلندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں بہت سے لوگ جب نئے کپڑے خرید کر لاتے ہیں تو انہیں پہننے سے قبل دھونے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، مگر ایک ماہر نے متنبہ کیا ہے کہ بغیر دھوئے نئے کپڑے پہننا کئی طرح کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی ماہر لینا ہوگ (Lana Hogue)کا کہناتھا کہ ”جب نیا کپڑا تیاری کے مراحل سے گزرتا ہے تو اس میں طرح طرح کے کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیاری اور سلائی کے دوران اور اس کے بعد سٹور تک پہنچتے پہنچتے کئی لوگوں کے جراثیم بھی ان کپڑوں میں منتقل ہو چکے ہوتے ہیں۔اگر ہم انہیں دھوئے بغیر پہن لیں تو یہ کیمیکل اور جراثیم ہمیں کئی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ کپڑے کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکل بالخصوص ہماری جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔“لینا ہوگ کا کہنا تھا کہ ”لباس یا کوئی بھی ایسا کپڑا جو ہماری جلد سے مس ہوتا ہو اور ہمارا پسینہ براہ راست اس کپڑے سے لگتا ہو اسے پہننے سے قبل اچھی طرح دھونا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ حساس جلد کے حامل لوگ شدید قسم کے جلدی ورم و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔“

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …