Home » Interesting News » ’خدا نے مجھے 4ہاتھ دئیے اور اس پر بہت خوش ہوں‘ وہ لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکردیا

’خدا نے مجھے 4ہاتھ دئیے اور اس پر بہت خوش ہوں‘ وہ لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکردیا

hath

بیجنگ (نیوز ڈیسک) یہ دنیا بحر ممکنات ہے جہاں ایک سے بڑھ کر ایک عجب تماشہ نظر آتا ہے لیکن بعض معاملات اتنے حیران کن ہوتے ہیں کہ دیکھ کر بھی انسان کے لئے یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ چین کی ایک طالبہ کے چار ہاتھ بھی ایک ایسا ہی عجوبہ ہیں، جنہیں دیکھنے والے حیران و پریشان رہ جاتے ہیں اور کچھ تو خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔
اخبار دی مرر کے مطابق چینی طالبہ کے دو ہاتھ تو عام انسانوں کی طرح ہی ہیں لیکن اس کے دو پیر بھی دیکھنے میں بالکل انسانی ہاتھوں جیسے نظر آتے ہیں۔ اس کے پیروں کی انگلیاں تقریباً 5سینٹی میٹر لمبی ہیں اور یوں ان کی لمبائی تقریباً ایک عام انسانی ہاتھ کی انگلیوں کے برابر ہی ہے۔

طالبہ کے پاﺅں صرف دیکھنے میں ہی ہاتھوں جیسے نظر نہیں آتے بلکہ وہ ان کا استعمال بھی ہاتھوں کی طرح ہی کرتی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ہلکی پھلکی اشیاءاپنے پیروں کی انگلیوں سے بالکل ایسے ہی اٹھالیتی ہیں جیسے اپنے ہاتھوں سے اٹھاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ٹی وی کا ریموٹ ذرا دور پڑا ہو تو وہ اسے ہاتھ سے اٹھانے کی بجائے پیروں کی انگلیوں سے ہی چینل تبدیل کرلیتی ہیں اور حتیٰ کہ اپنے پیروں کی انگلیوں سے قلم تھام کر باآسانی لکھ بھی سکتی ہیں۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ قدرت نے انہیں چار ہاتھ دئیے جس پر وہ خوش ہیں، لیکن جب کبھی کوئی اجنبی ان کے پیروں پر نظر ڈالتا ہے تو دہل کر رہ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات وہ کھلی چپل پہن کر باہر نکل جائیں تو لوگ ان کے پیروں کو دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ کچھ تو ان سے عجیب و غریب سوالات بھی شروع کردیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں کوئی عجیب مخلوق سمجھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
چینی طالبہ کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ہاتھ نما پیروں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں انہیں طرح طرح کے کمنٹ موصول ہو رہے ہیں، جن میں سے اکثر میں ان کے عجیب الخلقت پیروں کے لئے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیاہوتا ہے۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …