Home » Interesting News » خدا کی قربت کی خواہش میں عیسائی مبلغ کا ایسا اقدام کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے گا

خدا کی قربت کی خواہش میں عیسائی مبلغ کا ایسا اقدام کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے گا

captown

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے مشہور پادری ایلفرڈ ندلووو مسلسل 40دن کا روزہ رکھنے کی کوشش میں دنیا سے ہی رخصت ہو گئے ہیں۔

ویب سائٹ yen.com.gh کی رپورٹ کے مطابق پادری ایلفرڈ گزشتہ ایک ماہ سے بھوک اور پیاس برداشت کررہے تھے۔ ان کا ہدف 40 دن کا مسلسل روزہ رکھنا تھا، لیکن 300 دن مکمل ہونے پر ان کی حالت غیر ہو گئی اور وہ روزے کی حالت میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

 آنجہانی پادری گزشتہ سال جون میںدنیا کی رونقوں کو خیر باد کہہ کر تنہائی کی زندگی گزارنے کے لئے جنگلوں کی جانب نکل گئے تھے۔ ان کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روحانی سفر کی اعلیٰ ترین منازل کو پانے کے لئے مسلسل 400 روز کی فاقہ کشی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ان کی یہ کوشش خود کشی میں بدل گئی۔ ان کی لاش جنگل میں ایک اجنبی کو ملی، جس نے ان کے اہلخانہ اور پولیس کو اطلاع دی۔ آنجہانی پادری کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ وہ عجب انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ ان کے اس کارنامے پر خوش ہوا جائے یا رویا جائے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …