Home » Interesting News » ’خواتین کو یہ کام کرتے ہوئے حجاب کی اجازت نہیں دینی چاہیے‘ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف ایسی آواز بلند ہوگئی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

’خواتین کو یہ کام کرتے ہوئے حجاب کی اجازت نہیں دینی چاہیے‘ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف ایسی آواز بلند ہوگئی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

girl

زیورچ(نیوزڈیسک) ایک سوئس سیاستدان نے کہا ہے کہ خواتین کو پاسپورٹ کی تصویر بناتے ہوئے حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سوئس پیپلز پارٹی کے ممبر والٹر ووبمین کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی تصاویر کے لئے خواتین کاہیئربینڈاور ٹوپی اتار دی جاتی ہے لہذا حجاب کی اجازت سراسر زیادتی ہے۔ دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے والٹر نے ماضی میں مساجد کے میناروں اور سوئزر لینڈ میں خواتین کے برکہ کے خلاف بھی تحریک چلائی تھی۔سوئس ڈیلی ’’بلِک‘‘نے والٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ سیاستدان کا خیال ہے کہ خواتین کو حجاب میں تصویر اتارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی آزادی کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام لوگوں کے لئے قانون برابر ہونا چاہیے۔
سوئس قانون کے مطابق پاسپورٹ اور لائسینس بنانے کے لئے خواتین کو ایسی تصویر کی اجازت ہے جس میں وہ حجاب لیں لیکن ساتھ ہی ان کا چہرہ واضح ہونا ضروری ہے۔برطانیہ اور امریکہ میں حجاب والی تصاویر کی اجازت ہے لیکن ساتھ یہ بھی بتانا ہوتا ہے کہ مذہبی مقاصد کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …