Home » Pakistani Headlines » خیبر پختونخوا:امیدواروں کے گھروں ، جلوسوں پر فائرنگ،16 افراد جاں‌ بحق

خیبر پختونخوا:امیدواروں کے گھروں ، جلوسوں پر فائرنگ،16 افراد جاں‌ بحق

282097_83460986پشاور(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی فتح کے جشن خونی داستانوں میں بدل گئے ، بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے گھروں ، ریلیوں اور جلوسوں پر ہونے والے حملوں میں بچوں سمیت سولہ افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں 10 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کا جشن کئی گھرانوں کے لئے پیغام اجل لایا ۔ انتخابی فتح خونی داستانوں اور کبھی نہ بھرنے والے زخموں میں بدل گئی ہے ۔ ٹانک کے علاقے کڑی حیدر میں آزاد کونسلر کی فتح کے بعد نکالی گئی ریلی پر مخالفین نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا ۔ حملے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ہلاکتوں کی تعدا 10 ہوگئی ۔ المناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ دوسری طرف کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبت باراتی بانڈہ میں فتح کا جشن اس وقت خون کی ہولی میں بدل گیا جب علاقہ مکین کونسلر ذبیع اللہ کی کامیابی پر مبارکباد دینے کیلئے جمع تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے طاہر اللہ، حضرت بلال اور ثنا اللہ موقع پر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مبینہ ملزموں غنی ، ارشد اور نیک بادشاہ نے خواتین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کی ادھر ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں آزاد کونسلر شوکت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ، ڈیرہ شہباز میں امیدوار کی جیت پر ہوائی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …