Home » Interesting News » داعش کا اہم رہنما ایسے طریقے سے شہر سے بھاگتا ہواپکڑا گیا کہ سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

داعش کا اہم رہنما ایسے طریقے سے شہر سے بھاگتا ہواپکڑا گیا کہ سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

daish

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی سکیورٹی فورسزنے حال ہی میں داعش کے قبضہ سے چھڑوائے گئے شہر شرقات سے نکلنے والے قافلے میں شامل ایک نقاب پوش حسینہ کو روکا تو یہ جان کر وہ حیرت سے اچھل پڑے کہ دلہن جیسے لال جوڑے میں ملبوس حسینہ دراصل داعش کا ایک خطرناک شدت پسند تھا، جسے دو سال قبل شرقات کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے حال ہی میں دریائے دجلہ کے مغربی کنارے پر واقع شرقات شہر کو داعش سے آزاد کروایا ہے۔ اس موقع پر شہر میں طویل عرصے سے محصور لوگ دیگر علاقوں کی طرف ہجرت کررہے تھے۔ ایک ایسے ہی قافلے میں شامل افراد کی تلاشی کا عمل جاری تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو لال لباس میں ملبوس ایک خاتون کے انداز و اطوار مشکوک محسوس ہوئے۔ جب اس خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ نقاب اوڑھے ہوئے یہ حسینہ دراصل ایک مرد تھی۔ جب سکیورٹی اہلکاروں نے اس کا نقاب اتار کر دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ شرقات میں مقرر کیا گیا داعش کا گورنر ابوعمر العصافی تھا، جو کہ شہر پر عراقی فورسز کا قبضہ ہونے کے بعد بھیس بدل کر خواتین کے ایک گروپ میں شامل ہوکر شہر سے فرار ہورہا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

شرقات شہر گزشتہ دو سال سے داعش کے قبضہ میں تھا۔ چند ماہ قبل جب موصل شہر کی آزادی کے لئے مہم شروع کی گئی تو شرقات کو بھی داعش کے قبضہ سے چھڑوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب اس شہر سے داعش کا قبضہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور شہر کا انتظام مکمل طور پر عراقی فوج کے ہاتھ میں ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …