Home » Pakistani Headlines » دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں :اسحاق ڈار

دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں :اسحاق ڈار

ishaq darاسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک روپے کا بھی بیرونی اثاثہ کوئی ثابت کر دے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدونگا، فرانزک آڈٹ کیلئے تیار ہوں مگر پھر سب کا فرانزک آڈٹ ہو گا، اگر دال ماش 260 روپے کلو ہے تو عوام چکن کھائیں وہ 200 روپے کلو ہے۔ ملکی قرضہ 3 ہزار 10 ارب سے 15 ہزار ارب تک مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں لے گئی ہیں، قرضوں کا حساب ہم سے نہیں‘ پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف سے لیا جائے۔ ضرب عضب پر 145 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اور مزید 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹ رہے تھے ، بحث کے اختتام پر وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ 3 سال قبل سے آج ہمارے ترقیاتی اور غیرترقیاتی بجٹ میں بہتری ہے۔ جون 2013ءمیں 12ہزار ارب روپے قرضہ تھا اور 99ءمیں 3 ہزار ارب روپے قرضہ تھا، ٹوٹل قرضوں کی شرح 63.8 فیصد تک لائیں گے۔
شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا چین سے سلک کی سمگلنگ نہیں کرتا، میں اس ملک کی خدمت کر کے ادھار چکا رہا ہوں، مجھ پر ذاتی حملے کرنے والوں کو میں عدالت میں لیکر جاﺅں گا، شیخ رشید کا بھی فرانزک آڈٹ کرایا جائے جو غلط نکلے فیس اسی سے لی جائے۔
انہوں نے کہا وہ شیخ رشید کو چیلنج کرتے ہیں بیرون ملک ان کا ایک روپیہ بھی ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ افغانستان سے معاملات پر حکومت باخبر ہے، طورخم بارڈر پر اب تک جو بھی ہوا ہے وہ اچھا شگون نہیں۔ اس ایوان کو دھرنوں یا سڑکوں کی سیاست میں نہ الجھائیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے ،صرف خبر بنانے کے لئے فضول باتیں کی جاتی ہیں۔ معزز رکن اپنے حلقے میں لوگوں کو چکن کھانے کا مشورہ دیں، چکن کی اوسط قیمت 200 روپے فی کلو ہے ، ٹی سی پی کو دال درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …