Home » Interesting News » دبئی میں دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسے طریقے سے اونٹنی نے بچے کو جنم دے دیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اونٹ کا دوردور تک نام و نشان نہیں اور۔۔۔

دبئی میں دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسے طریقے سے اونٹنی نے بچے کو جنم دے دیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اونٹ کا دوردور تک نام و نشان نہیں اور۔۔۔

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)منجمد سپرم سے انسانی بچوں کی پیدائش کا سلسلہ تو پہلے ہی شروع ہوچکا تھا لیکن دبئی میں پہلی بار منجمد سپرم سے اونٹ کا بچہ بھی پیدا کرلیاگیا ہے۔ اس نئی تکنیک کے استعمال سے دبئی پرائیویٹ کیمل بریڈنگ سنٹر میں 12جنوری کے روز پیدا ہونے والی ننھی اونٹنی کا نام ’بنت شاہین‘ رکھاگیا ہے۔ اس کی پیدائش شاہین نامی ایک مشہور اونٹ کے سپرم سے ہوئی ہے جو اونٹوں کی دوڑ کے میدان میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا تھا۔ اس مشہور اونٹ کے سپرم کو -196 ڈگری سیلسیس پر منجمد رکھا گیا تھا اور یہ سپرم گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے منجمد حالت میں محفوظ تھا۔
گلف نیوز کے مطابق بنت شاہین کی ڈلیوری نارمل تھی اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 30 کلوگرام تھا۔ اس کی صحت اچھی ہے اور قد تین فٹ سے کچھ زائد ہے۔ منجمد سپریم سے اونٹ کے بچے کی پیدائش پر دیگر سائنسدانوں کے علاوہ ڈاکٹر مشتاق احمد نے بھی کام کیا، جن کا کہنا تھا کہ نومولود اونٹنی کے جسمانی خدوخال اور عمومی صحت اطمینان بخش ہے۔

منجمد سپرم سے اونٹ کا بچہ پیدا کرنے کا یہ تجربہ دبئی پرائیویٹ کیمل بریڈنگ سنٹر میں کیاگیا جو کہ دبئی کے نائب امیر و وزیر خزانہ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی ملکیت ہے۔ اس تکنیک پر ابتدائی کام کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز پاکستان کے بڑے تحقیقاتی ادارے ’نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سنٹر‘ میں کیاگیا تھا، جس کے بعد دوسرے مرحلے میں یہ پراجیکٹ 2015ءمیں دبئی منتقل کردیا گیا۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس موضوع پر تحقیق کی جارہی ہے لیکن دبئی کے پراجیکٹ جیسی کامیابی تاحال کہیں اور حاصل نہیں ہوسکی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …