Home » Interesting News » دبئی میں پاکستانی مالی کی غیر ملکی خاتون سے شرمناک حرکت،دھر لیا گیا

دبئی میں پاکستانی مالی کی غیر ملکی خاتون سے شرمناک حرکت،دھر لیا گیا

news-1433346503-2850_largeدبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بنگلے کے باغیچے کا جائزہ لینے کےلئے بلائے گئے پاکستانی مالی نے مبینہ طور پر فلپائنی گھریلو ملازمہ کو تنہا پاکر اس کی عزت پر حملہ کردیا اور اب قانونی کارروائی کا سامنا کررہا ہے۔
”ایمریٹس 247“ کے مطابق 16 اپریل کو دوپہر کے وقت 35 سالہ فلپائنی دوشیزہ اپنی مالکن کے بنگلے پر اکیلی تھی کہ دروازے پر بیل بجنے کی آواز سنائی دی۔ دوشیزہ نے دروازہ کھولا تو ایک نوجوان کو باہر کھڑا پایا جس نے بتایا کہ اسے باغیچے کے جائزے کے لئے بلایا گیا ہے۔ فلپائنی دوشیزہ کا کہناہے کہ وہ مالی کو باغیچے میں چھوڑ کر باورچی خانے میں چلی گئی۔ کچھ دیر کے بعد مالی اپنا کام کرکے اندر آیا اور پانی کے گلاس کا مطالبہ کیا۔ پانی پینے کے دوران مالی نے دوشیزہ سے سوال کیا کہ گھر کے اندر اتنی گرمی کیوں ہے۔ دوشیزہ نے بتایا کہ اے سی ٹھیک طور پر کام نہیں کررہا جس پر مالی نے دعویٰ کیا کہ وہ اے سی کو ٹھیک کرسکتا ہے۔ وہ کچھ وقت اے سی ٹھیک کرنے میں لگا رہا اور فلپائنی دوشیزہ کے بیان کے مطابق پھر اچانک آیا اور اس کے ساتھ سختی سے لپٹ گیا۔ دوشیزہ کا کہنا ہے کہ اس نے ہوس پرست مالی کی گرفت سے خود کو چھڑوانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ باز نہ آیا۔
بنگلے کی مالکن 53 سالہ برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ بچوں کو سکول سے لے کر گھر واپس آئی تو اپنی ملازمہ کو زاروقطار روتے پایا۔ مالکن کے اصرار پر ملازمہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا حال بیان کردیا جس پر پولیس کو اطلاع کردی گئی۔
پولیس نے 33سالہ پاکستانی شہری کو گرفتارکرلیا ہے اور عدالت میں اس کے مقدمے کی اگلی سماعت 21 جون کو ہوگی۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …