Home » Pakistani Headlines » دبئی نے شریف خاندان کے گلف اسٹیل مل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا،نیب نے دبئی ،سعودی عرب اور لندن سے مزید دستا ویزات حاصل کرلیں ،نجی نیوز چینل کا دعویٰ

دبئی نے شریف خاندان کے گلف اسٹیل مل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا،نیب نے دبئی ،سعودی عرب اور لندن سے مزید دستا ویزات حاصل کرلیں ،نجی نیوز چینل کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستان)قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے خلاف دبئی ،سعودی عرب اورلندن کی حکومتوں سے مزید دستا ویزات حاصل کر لیے جس میں دبئی حکومت نے شریف خاندان کے گلف اسٹیل مل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیاہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے دبئی، سعودی عرب اور لندن سے شریف خاندان کے خلاف مزید تصدیق شدہ دستاویزات حاصل کرلیں جن میں یو اے ای حکومت نے گلف اسٹیل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ دبئی حکومت کے پاس گلف اسٹیل کی فروخت اور سرمایے کی منتقلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور حکام نے اس دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا۔دستا ویزات کے مطابق سعودی حکومت نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ منتقل کرنے اور شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کردی ہے اور سعودی حکومت نے آئندہ بھی اپنا تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ نیب کی ٹیم نے برطانوی حکام سے لندن میں موجود شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں جن میں مریم نواز کے بینیفشل اونر ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …