Home » Interesting News » دنیا میں سب سے محفوظ ترین نشہ کس چیز کا ہے؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے اعلان کر دیا ، سب کو حیران کر دیا

دنیا میں سب سے محفوظ ترین نشہ کس چیز کا ہے؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے اعلان کر دیا ، سب کو حیران کر دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوبل ڈرگ سروے 2017 کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام منشیات میں سے محفوظ ترین نشہ کھمبی کا ہے، اوریقینا آپ کیلئے بھی اصل حیرانی کی بات یہ ہو گی کہ کھمبی بھی نشہ آور چیز ہے ۔

دی گارڈیئن کے مطابق گلوبل ڈرگ سروے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 ممالک کے ایک لاکھ 20 ہزار افراد سے معلومات جمع کی گئی ہیں، جن میں سے 12 ہزار نے گزشتہ ایک سال کے دوران کھمبی کو بطور منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دیگر نشوں کی نسبت محفوظ ہے۔ ان 12 ہزار افراد میں سے تقریباً 0.2 فیصد کا کہنا تھا کہ کھمبی کے استعمال کی وجہ سے انہیں ایمرجنسی میڈیکل علاج کی ضرورت پڑی۔ یہ شرح دیگر عام منشیات مثلاً ایم ڈی ایم اے، ایل ایس ڈی اور کوکین وغیرہ کی نسبت تقریباً 5 گنا کم ہے۔ یہ سب افراد نشے کیلئے سیلو سائبن ہلوسینو جینک کھمبیاں استعمال کرتے رہے تھے۔ گلوبل ڈرگ سروے کے بانی کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ ایڈم ونسٹاک کا کہنا تھا ” جادوئی کھمبیاں دنیا بھر میں محفوظ ترین منشیات ہیں ۔کھمبی کے نشے کی وجہ سے آج تک کسی کی موت کی خبر سامے نہیں آئی۔

کل 28 ہزار افراد نے بتایا کہ انہوں نے زندگی کے کسی مرحلے پر کھمبی کا نشہ کیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 82 فیصد کا کہنا تھا کہ اس سے درمیانے درجے کے نشے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ونسٹاک نے اس سلسلے میں مزید بتاتے ہوئے کہا ”کھمبیوں کو مکمل طور پر محفوظ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ خصوصاً اسے کسی دوسرے نشے مثلاً شراب وغیرہ کے ساتھ ملا کر استعمال کر نا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔“ کھمبی کو نشے کے طورپر استعمال کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”یہ کام کرنے سے پہلے خوب سوچ سمجھ لیں اور خاص طور پر یہ یقینی بنائیں کہ آپ کہیں زہریلی کھمبی تو نہیں استعمال کر رہے۔ “
گلوبل ڈرگ سروے میں مجموعی طور پر درجنوں ممالک کے 1 لاکھ 20 ہزار افراد نے شرکت کی، اور یوں یہ منشیات کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا سروے ہے۔ اس سروے میں نشہ کرنے والوں سے منشیات کی اقسام او ر ان کے اثرات کے بارے میں معلومات جمع کی جاتی ہیں ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …