Home » Interesting News » دنیا کا بہترین اور منفر د ترین ہوٹل،خصوصیت ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ پائے

دنیا کا بہترین اور منفر د ترین ہوٹل،خصوصیت ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ پائے

news-1434710813-2994_large

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں بہت عالیشان ہوٹل پائے جاتے ہیں جہاں قیام میں لوگ بہت لطف اٹھاتے ہیں۔عموماًایسے ہوٹل شہروں ،میدان یاپہاڑوں پر ہوتے ہیں لیکن ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جو پانی میں بنایا گیا ہے۔
ایک جھیل میں تیرنے والے ہوٹل میں مہمانوں کو ہر طرح کی سہولیات دی جاتی ہیں۔یہ پراجیکٹSalt & Waterڈیزائن سٹوڈیو کی جانب سے بنایا گیا ہے جس میں لوگوں کو پانی کے اندر ایسا شاندار ہوٹل آفر کیا جاتا ہے جس میں وہ تمام ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کسی بھی ہوٹل میں میسر ہوں۔اس ہوٹل کے سنٹرل یونٹ میں مہمان داخل ہونے کے بعد دیگر مہمانوں سے مل سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہوٹل کے دوسرے یونٹس تک جا سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نہوں نے ہوٹل اس طریقے سے ڈیزائن کیا ہے کہ لوگوں کو نہ صرف تمام سہولیات مل جائیں اور ساتھ ہی ماحول بھی صاف ستھرا رہےاس ہوٹل کو دو حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے ،ایک بنیادی یونٹ اور دوسرا مہمانوں کے لئے کمروں پر مشتمل ہے۔بنیادی یونٹ میں استقبالیہ،ریسٹورنٹ ، ہال،سٹاف اور عملے کے لئے کمرے شامل ہیں ۔ہر اپارٹمنٹ میں دو سے چار افراد تک بآسانی سما سکتے ہیں اور وہ پانی میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔اگر گرمیوں کا موسم ہوتو اس ہوٹل میں آپ پانی سے بھرپور لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور موسم بھی آپ پر زیادہ اثر نہیں ڈالے گا۔

news-1434710801-2891

news-1434710797-5825

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …