Home » Interesting News » دنیا کا سب سے بڑا پرائیویٹ جہاز جسے اب آپ بھی کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں، فی گھنٹہ کرایہ کتنا ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی حاصل کرلیں

دنیا کا سب سے بڑا پرائیویٹ جہاز جسے اب آپ بھی کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں، فی گھنٹہ کرایہ کتنا ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی حاصل کرلیں

jahaz

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کھرب پتی افراد نے اپنے ذاتی لگژری ہوائی جہاز رکھے ہوئے ہیں لیکن اب چینی فضائی کمپنی ’ڈیر جیٹ‘ (Deer Jet)نے ایسا جہاز متعارف کروا دیا ہے کہ اس میں سفر کرنے والے لوگ کھرب پتی لوگوں کے ذاتی جہازوں کو بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈیر جیٹ نے بوئنگ بی787طیارے کو مخصوص انداز میں بنایا ہے اور اسے ’وی وی آئی پی‘ کا خطاب دیا ہے۔ 23کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے اس بوئنگ بی 787طیارے میں عام طور پر 335مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے لیکن ڈیر جیٹ نے اس طیارے کو اس لگژری انداز میں تیار کیا ہے کہ اس میں صرف 30مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کی کھڑکیاں بھی معمول سے بڑی لگائی گئی ہیں تاکہ مسافروں آسمان کا بہترین نظارہ کر سکیں۔ اس میں ایک لگژری کیبن ہے جس میں 18بیڈ لگے ہوئے ہیں۔ یہ بیڈ الگ الگ کیبن میں بھی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی مسافر خلوت کے لمحات گزارنا چاہتا ہو تو وہ اپنے بیڈ کو دوسروں سے الگ کر لے۔ اس میں ایک مرکزی لاﺅنج بھی بنائی گئی ہے جس میں میٹنگ یا پارٹی کی جا سکتی ہے۔ اس لگژری طیارے میں نفیس سنگ مرمرسے مزین ٹوائلٹ بنایا گیا ہے۔

jahaz

اس لگژری طیارے میں جہاز کے عملے کے لیے الگ سٹاف کوارٹرز بنائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس طیارے میں سنگل سیٹ بک نہیں کروائی جا سکتی بلکہ اس میں وہی شخص سفر کا لطف اٹھا سکتا ہے جو مکمل پرواز بک کروا سکے۔ جیٹ ڈیر نے لندن میں یہ طیارہ سروس کے لیے پیش کر دیا ہے۔ جہاں 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 27لاکھ 11ہزار روپے) فی گھنٹہ میں اس کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔ اس کی لندن سے نیویارک کی پرواز کی قیمت 1لاکھ 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 17لاکھ روپے) ہو گی۔اس طیارے میں ہوا کے دباﺅ وغیرہ کا ایسا نظام بنایا گیا ہے کہ مسافرطویل پرواز کے بعدبھی اپنی منزل پر پہنچ کر خود کو تروتازہ محسوس کریں گے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …