Home » Technology & Gadgets » دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کردیا

دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کردیا

dorbeen

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں حال ہی میں نصب کی گئی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کردیا ہے، نئی دوربین کی مدد سے ستاروں، کہکشاو¿ں اور خلا کے پوشیدہ راز تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ چینی صوبے گوژہو میں اٹھارہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے دوربین پانچ سال کے عرصے میں تیار کی گئی، چین میں یہ دور بین مقامی انجینئرز نے تیار کی ہے تاہم اس میں دوسرے ممالک سے منگوائے گئے آلات بھی استعمال کیے گئے ہیں، فاسٹ نامی ریڈیودوربین500میٹرقطرکی ہے اور اس کی لانچ کا نظارہ سیکڑوں ماہرین فلکیات نے کیا۔چینی سائنسدانوں کے مطابق فاسٹ کا مقصد کائنات کے ارتقا کے قوانین کو دریافت کرنا ہے، کہاجارہاہے کہ یہ دوربین زمین کی گوگل سےزیادہ تیزاور بہتر تصاویردینے کی اہلیت رکھتی ہے، کام میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کیلئے چینی حکومت نے 9000افراد کو دوربین پر تعینات کیا ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …