Home » Interesting News » دنیا کی سب سے مختصر کمرشل فلائٹ جس کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم ہےلیکن پھر بھی مسافروں کا رش لگا رہتاہے

دنیا کی سب سے مختصر کمرشل فلائٹ جس کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم ہےلیکن پھر بھی مسافروں کا رش لگا رہتاہے

news-1434469332-9109_large

ایڈنبرا(نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز ایک مہنگا زریعہ سفر ہے اور عموماً اسے ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ بات یقیناًدلچسپی سے خالی نہیں کہ ایک فضائی روٹ ایسا بھی ہے کہ جس کا فاصلہ تقریباً اڑھائی کلو میٹر ہے اور اس پر پرواز کا دورانیہ 47 سیکنڈ سے لے کر 2منٹ تک ہے۔

یہ دلچسپ روٹ سکاٹ لینڈ کے شمال میں ویسٹرے اور پاپاویسٹرے جزائر کے درمیان واقع ہے اور لوگان ائر لائن گزشتہ نصف صدی سے یہاں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ ایئر لائن کے مطابق پرواز کا طویل ترین دورانیہ 2منٹ ہوسکتا ہے لیکن اچھے موسم اور ہوا کے موزوں رخ کی صورت میں سفر کا دورانیہ 47 سیکنڈ بھی ہوسکتا ہے۔ اس مختصر سفر کیلئے فی مسافر کرایہ 30ڈالر (تقریباً 3000پاکستانی روپے) ہے اور عام طور پر مسافر آرکنی آئی لینڈ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین یا محکمہ صحت کے لوگ ہوتے ہیں، لیکن 2011سے سیاحوں نے بھی ان جزائر کے درمیان سفر شروع کردیا ہے۔ ہفتے میں دو دن خصوصی پروازیں دونوں جزائر کے درمیان اڑان بھرتی ہیں اور 2.7کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہوئی منزل تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہ واحد فضائی روٹ ہے کہ جس پر طعام و مشروبات کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی، اور ائر لائن کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیڑھ سے دو منٹ کی پرواز کے دوران کبھی کسی مسافر کی طرف سے کھانے یا مشروب کا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …