Home » Interesting News » دنیا کی پہلی حجاب پوش گڑیا مارکیٹ میں آگئی

دنیا کی پہلی حجاب پوش گڑیا مارکیٹ میں آگئی

واشنگٹن(صباح نیوز)باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ’’ ماٹل ‘‘ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثرکن اور انسپریشنل ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی کے اعزاز میں ایک گڑیا متعارف کروائی گئی ہے جو کہ معروف گڑیا باربی کی سیریز میں پہلی حجاب پوش گڑیا ہے۔یہ گڑیا امریکی فنسر’’ ابتہاج محمد ‘‘ کی شکل کی بنائی گئی ہے جنھوں نے گزشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنھوں نے حجاب پہن کر  کھیلوں میں شرکت کی۔ابتہاج محمد کا کہنا ہے کہ گڑیا کا جاری ہونا ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔ جب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو مجھے احساں ہوتا ہے کہ میرا یہاں کوئی کام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں باربی کمپنی پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اپنی گڑیاں بہت زیادہ پتلی اور حد سے جنسی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثرکن اور انسپریشنل ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …