Home » Interesting News » دنیا کے خوش و خرم ممالک میں ناروے پہلے ، پاکستان 12درجے بہتری کے ساتھ 80ویں نمبر پر آگیا ، بھارت کا 122واں نمبر : اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی

دنیا کے خوش و خرم ممالک میں ناروے پہلے ، پاکستان 12درجے بہتری کے ساتھ 80ویں نمبر پر آگیا ، بھارت کا 122واں نمبر : اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی

pak

اقوام متحدہ کی رپور ٹ میں ناروے کو دنیا کا خوش وخرم ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ خو ش و خرم ہیں

پرو پاکستانی کے مطابق ”دی ورلڈہیپینیس رپورٹ 2017“ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ناروے کو دنیا کا خوش و خرم ترین ملک قراردیا گیا ہے جبکہ پاکستان پچھلے سال کی نسبت 12درجے بہتری کے بعد 80ویں نمبر پر آگیا ہے اور بھارت کا 122واں نمبر ہے۔ گذشتہ برس ڈنمارک اس فہرست میںپہلے نمبر پر تھا۔

”دی ورلڈ ہیپینیس رپورٹ 2017“میں لوگوں کی نفسی بہبود، وہ کتنے خوش ہیں اور آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ جیسے عوامل کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ حالیہ فہرست میں ناروے پہلے ، ڈنمارک دوسرے ، آئس لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے خوش و خرم لوگوں کے حوالے سے سوئٹزرلینڈچوتھے اور فن لینڈ بالترتیب دنیا کا 5واں سب سے خوش و خرم ملک ہیں۔

 155ممالک کی اس فہرست میں پاکستا ن 5269پوائنٹس حاصل کر کے 80ویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ برس پاکستان 5132پوائنٹس کیساتھ 92ویں نمبر پر موجود تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت بھارت سے 32درجے آگے اور جنوبی ایشیا کی خوش و خرم ترین قوم ہے جو چین کے علاوہ اپنے دیگر ہمسایہ ممالک کی نسبت زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو یونان اور جنوبی افریقہ جیسے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں ترقی کرنے والے ممالک سے بھی سرفہرست رکھا گیا ہے ۔
اس کے برعکس مرکزی افریقہ میں سب صحارا خطے کے افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔ مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک سب سے آگے ہیں جبکہ امریکہ 14ویں نمبر اور برطانیہ 19 ویں مقام پر ہے۔

 اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 80 واں بتایا گیا اورگزشتہ سال پاکستان کا 92واں نمبر تھا جبکہ پاکستان انڈیا سے 32 درجے بہتر ہے۔ انڈیا 122 ویں اور افغانستان 141 ویں نمبر پر ہے۔155 ممالک کی فہرست میں جنگ زدہ ملک شام 152 ویں نمبر پر ہے جبکہ یمن اور سوڈان، جہاں قحط جیسی صورت حال کا سامنا ہے، بالترتیب 146 اور 147 ویں مقام پر ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم خوشی 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس بار اتفاق سے خوش ترین ممالک کی فہرست اسی دن جاری کی گئی ہے۔ اس کے تحت ہر برس دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک میں 1000 افراد سے نفسیاتی نوعیت کے سوالات کیے جاتے ہیں۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …