Home » Interesting News » دنیا کے کامیاب ترین آدمی روزانہ 5 منٹ یہ کام کرتے ہیں ،ایسی عادت جو آپ کو بھی اپنا لینی چاہیے

دنیا کے کامیاب ترین آدمی روزانہ 5 منٹ یہ کام کرتے ہیں ،ایسی عادت جو آپ کو بھی اپنا لینی چاہیے

news-1448893563-5456_large

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا میں کئی کامیاب لوگوں کو دیکھا ہوگا اوران میں سب سے زیادہ عادت جو مشترک ہے وہ ’شکر اداکرنا‘ہے۔
جان پال ڈی جیریو نے لکھا ہے کہ دنیا کے کامیاب ترین لوگ شکر اداکرنے کی عادت سے مالامال ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اوپرا وینفری،رچرڈ برنسن ،ٹِم فیریس اور دیگر لوگ اپنی کامیابی اور خوش رہنے کے لئے دن میں پانچ منٹ کے لئے ضروران تمام نعمتوں کا شکرادا کرتے ہیں جن سے خدا نے انہیں نوازا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ روزانہ شکر ادا کرنے سے انسان کامیابی کی طرف بڑھتا ہے اور وہ اپنے حالات سے خوش رہتا ہے۔ڈی جیریو لکھتا ہے کہ ہم مانیں یا نہ مانیں لیکن ہماری زندگی کا دارومداربیرونی چیزوں پر بہت زیادہ ہے،ہم جتنی بھی کوشش کریں،محنت کریں پھر بھی ہماری زندگی میں کئی لوگوں کا کردار بہت زیادہ ہوتا ہے اوراگر ہماری خواہش کے مطابق حالات بہتر نہ ہوں تو مایوسی ہمیں گھیرنے لگتی ہے لیکن اگر ہم شکر ادا کرنے کی عادت اپنا لیں تواس کا اثر بہت زیادہ مثبت ہوتا ہے اور ہم مایوسی کا شکارنہیں ہوتے۔ہرحال میں شکر اداکرنے کی عادت کی وجہ سے ہمیں ہمت ملتی ہے اور ہم مزید جدوجہد کرنے لگتے ہیں۔وہ مزید لکھتا ہے کہ شکر اداکرنے سے اور لوگوں کو شکریہ کہنے سے وہ آپ کے اخلاق سے متاثر ہوتے ہیں اور آپ کے مزید قریب ہوجاتے ہیںاورآپ کا حلقہ احباب وسیع ہونے لگتا ہے جو کامیاب زندگی کی ضمانت بننے لگتا ہے۔ڈی جیریوکا کہنا ہے کہ شکر کی عادت کی وجہ سے اس کا انسانی جسم اوردماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ ایک پرسکون اور صحت مند زندگی گزارنے لگتا ہے۔ماہرصحت ڈاکٹر ایمیلیناسائمن تھامس کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ شکر اداکرتے ہیں ان کے دماغی کی ساخت دیگر لوگوں کی نسبت مضبوط ہوتی ہے اور وہ زیادہ پریشر میں کام کرنے میں مشکل محسوس نہیں کرتے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …