Home » Sports News » دوسرا ٹی ٹونٹی : شاہینوں نے کالی آندھی کو دھول چٹادی، 16رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

دوسرا ٹی ٹونٹی : شاہینوں نے کالی آندھی کو دھول چٹادی، 16رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

win

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 161رنز کا ہدف دیا تھا جو کیری بین پورا نہ کر سکے۔پاکستان کی طرف سے شاندار باوؤلنگ کی گئی اورکیری بین بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا۔ سہیل تنویر اور حسن علی نے اپنی بہترین کارکردگی سے پوری قوم کو جیت کا تحفہ دے دیا۔عمر اکمل نے بھی بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے 3کیچز پکڑ کر بلے بازوں کے خواب چکناچور کردئیے۔دوسری طرف پاکستانی باؤلرز نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو کچھ نہ کرنے دیا۔پاکستان نے 16سکور سے جیت کو اپنے نام کرلیا۔اس طرح دونوں ٹی ٹونٹی میچز میں فتح یاب پاکستان ہی رہااور یہ سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے  اوپنر بلے باز جے چارلس اماد وسیم کی گیند پر عمر اکمل کلے ہاتھوں کیچ آؤٹ  ہو کر پویلیئن لوٹ گئے۔ای لیوس صرف 3رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔مارلن سیمویلزصرف 1 سکور بناسکے  اور  وہ بھی سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف شاہینوں کی شاندار باؤلنگ جاری ہے۔براوو18 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔بلے باز فلیچر بھی 29رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پولرڈ بھی کچھ خاصی بیٹنگ کئے بغیر صرف 18 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی باؤلرز سٹیڈیم میں اپنی کارکردگی کے جلوے دکھا رہے ہیں۔سہیل تنویر نے تیسری وکٹ لیتے ہوئے این پوران کو بھی گھر کا راستہ دکھا دیا۔ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 13گیندوں پر 44رنز درکارہیں۔براتھ ویٹ 8رنز بنا کر  حسن علی کی گیند پرعمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160رنز بنائے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حریف ٹیم کے خلاف  آغاز کچھ اچھا نہیں رہا اور اس کے اوپنر بلے باز شرجیل خان صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔  شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے اور وہ 19رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ خالد لطیف 40رنز بنا کررن آؤٹ ہوئے  ۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی  شعیب ملک تھے جنہوں نے 37 رنز بنائے  جبکہ کپتان سرفراز احمد 46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا کر حریف ٹیم کو 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …