Home » Sports News » ”دہشت گرد نے ایک اور وکٹ حاصل کر لی۔۔۔“ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے مسلمان کھلاڑی کو دہشت گرد کہہ دیا، کس کھلاڑی کیلئے یہ لفظ استعمال کیا؟ جان کر آپ کا دل بھی ٹوٹ جائے گا

”دہشت گرد نے ایک اور وکٹ حاصل کر لی۔۔۔“ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے مسلمان کھلاڑی کو دہشت گرد کہہ دیا، کس کھلاڑی کیلئے یہ لفظ استعمال کیا؟ جان کر آپ کا دل بھی ٹوٹ جائے گا

coach

جنوبی افریقہ کے مسلمان بلے باز ہاشم آملہ اپنی ایمانداری، ذمہ داری اور پرہیز گاری کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے آئی پی ایل کے دوران ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر کے ایک بار پھر کروڑوں لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق بلے باز اور کمنٹیٹر ڈین جونز اگرچہ کھلاڑیوں کی کافی عزت کرتے ہیں لیکن 2006ءمیں ایک میچ کے دوران انہوں نے ہاشم آملہ کو ”دہشت گرد“ کہہ دیا اور اس وجہ سے ٹی وی چینل ٹین سپورٹس نے انہیں نوکری سے بھی نکال دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں ہاشم آملہ سلپ میں کھڑے فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے کمار سنگاکارا کا کیچ پکڑا اور اس دوران ٹی وی چینل پر ڈین جونز کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ”دہشت گرد کو ایک اور وکٹ مل گئی۔“

کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو نے اس کے بعد بتایا کہ ”کرکٹ ساﺅتھ آفریقہ اور سپر سپورٹس کو غصے میں بپھرے لوگوں کی اتنی فون کالز موصول ہوئیں کہ ان کے ’سوئچ بورڈز ‘ ہی جام ہو گئے۔“

اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد ڈین جونز کولمبو ائیرپورٹ پر پائے گئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جا چکا ہوں، میری 1 بجے کی فلائٹ ہے، یہ بہت ہی بیوقوفانہ اور غیر حساس بات تھی جو میں نے کہی، اور واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ الفاظ آن ائیر نہیں کہنا چاہتا تھا، میں کسی کا دل دکھانے پر سچے دل سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ جو آخری کام میں نے کیا وہ بہت ہی بدتہذیب تھا۔“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …