Home » Sports News » ” دیوتا ریٹائرمنٹ واپس لو“ارجنٹائن میں لیجنڈ فٹبالر میسی کے ہزاروں مداحوں کا مظاہرہ

” دیوتا ریٹائرمنٹ واپس لو“ارجنٹائن میں لیجنڈ فٹبالر میسی کے ہزاروں مداحوں کا مظاہرہ

retire

بیونس آئرس(نیوز ڈیسک)ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے ہزاروں افراد نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ان مظاہرین میں بیونس آئرس کے میئربھی شامل تھے۔ ان مظاہرین نے کتبے اٹھا رکے تھے جن پر ”دیوتا ریٹائرمنٹ واپس لو“ لکھا تھا۔ اس موقع پر یہ مظاہرین ڈرم بھی بجا رہے تھے۔کئی شہری اپنی پرنم آنکھوں سے مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ ان اب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ میسی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کریں۔واضح رہے کہ لیجنڈ فٹبالر نے کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں چلی کیخلاف پینلٹی مس ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ان سے ارجنٹائن کے صدر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ منگل کو بھی ان کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے مظاہرہ ہوا تھا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …