Home » Interesting News » روزہ رکھنے کا ایک بہت بڑا فائدہ، جدید ترین تحقیق نے روزہ رکھنے اور لمبی عمر میں گہرا تعلق دریافت کرلیا

روزہ رکھنے کا ایک بہت بڑا فائدہ، جدید ترین تحقیق نے روزہ رکھنے اور لمبی عمر میں گہرا تعلق دریافت کرلیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ثواب کے ساتھ ساتھ روزے کے بے شمار طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں روزے اور طویل العمری کے درمیان گہرا تعلق دریافت کر لیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”انسانی خلیوں میں موجود مائیٹوکانڈریا(Mitochondria)کے نیٹ ورک کو مغلوب کرکے طویل عمر پائی جا سکتی ہے۔ یہ بعض لوگوں میں جینیاتی طور پر مغلوب ہوتا ہے جو وہ والدین سے وراثت میں حاصل کرتے ہیں لیکن جن لوگوں میں یہ نیٹ ورک مغلوب نہیں ہوتا وہ روزے رکھ کر اسے مغلوب کر سکتے ہیں اور طویل عمر پا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ news.harvard.eduپر شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ” عمر کے ساتھ ساتھ خلیوں کے میٹابولزم کی توانائی کو پراسیس کرنے کی صلاحیت کمزور پڑ جاتی ہے، جس کی وجہ سے انسان کو عمررسیدگی سے منسلک بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اوروہ جلد بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اگر انسان بھوکا رہے تو خلیوں کی یہ صلاحیت کمزور نہیں ہوتی اور ان میں شکست ریخت کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً انسان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیتھر ویئر کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وقفے وقفے سے بھوکا رہنا عمررسیدگی سے منسلک بیماریوں سے نجات دلاتا ہے اور عمر میں اضافہ کرتا ہے۔ اس تحقیق سے بڑھاپے کی وجہ سے لاحق ہونے والی بیماریوں کے علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …