Home » Interesting News » روس کا علاقہ کراچی جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

روس کا علاقہ کراچی جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

ماسکو(نیوز ڈیسک) پاکستان کے شہر کراچی کے بارے میں تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کراچی روس میں بھی ہے؟ جی بالکل! روس میں بھی کراچی ہے، اگرچہ یہ روسی کراچی کوئی شہر نہیں بلکہ ایک بڑی جھیل ہے۔
ویب سائٹ ’لیک پیڈیا‘ کے مطابق اس جھیل کا مکمل نام ’اوزیرو کراچی‘ ہے اور یہ ایک قدرتی جھیل ہے جس کا رقبہ تین مربع کلومیٹر سے زائد ہے۔ اس جھیل کی اوسط گہرائی 10 فٹ سے زائد ہے جبکہ اس میں موجود پانی کا کل حجم 7297ایکڑ فٹ کے قریب ہے۔ جھیل کے کنارے مجموعی طور پر سات کلومیٹر کی طوالت پر محیط ہیں، اور یہ روس کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …