Home » Interesting News » ” ریحام خان نے یہ بات کہہ کر۔۔۔“عمران خان کے قریبی ترین دوست زلفی بخاری پہلی بار بول پڑے اور ایسی بات کہہ دی کہ ریحام خان کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے

” ریحام خان نے یہ بات کہہ کر۔۔۔“عمران خان کے قریبی ترین دوست زلفی بخاری پہلی بار بول پڑے اور ایسی بات کہہ دی کہ ریحام خان کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے

لندن (آن لائن)ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن سے چند ماہ قبل تیسری شادی کو سیاسی خودکشی قراردیا اور دلہن کے پردے سے متعلق بیانات پر اب عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی میدان میں آگئے اور ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ریحام خان نے کہاتھاکہ عمران خان جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں، انہوں نے پردہ کرنے والی خاتون سے شادی کر کے یہ ثابت کر دیا ہے، سر سے پاؤں تک پردہ کرنے والی خاتون سے شادی کر کے عمران نے واضح کیا کہ وہ جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ نے جس طرح کا پردہ کیا ہے، وہ پاکستانی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔
ریحام خان کے اس انٹرویو کے سامنے آنے کے بعد اب عمران خان کے دوست اور تیسرے نکاح کے اہم کردار زلفی بخاری بھی میدان میں آگئے ، ریحام خان کے بیان کو باحجاب خواتین اور ان کی جدوجہد کی توہین قراردیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
زلفی بخاری نے لکھاکہ ’ریحام خان کی طرف سے انتہائی بے کار اور موقع پرستانہ بیان دیا گیا، آپسی جھگڑے میں دنیا کی ہرمسلمان عورت کی توہین کی گئی جو حجاب پہنتی ہے ‘۔ ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’حجاب یا نقاب کرنیوالی خواتین مغربی دنیا کے بیشتر حصوں میں تضحیک کا نشانہ بنتی ہیں ، ریحام خان نے ان کی روزمرہ کی کاوشیں اوریورپ سے امریکہ تک آزادی کی جنگ کی جنگ کی توہین کی ہے ، اس نفرت انگیز توہین پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے“۔

یادرہے کہ ریحام خان ان دنوں پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے کہاکہ وہ ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں جس میں اپنی دوسری شادی اور اس سے وابستہ لوگوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گی جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دھمکیوں کے بعدوہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …