Home » Pakistani Headlines » زینب قتل کیس،مرکزی ملزم عمران کو آج اے ٹی سی میں پیش کیاجائے گا

زینب قتل کیس،مرکزی ملزم عمران کو آج اے ٹی سی میں پیش کیاجائے گا

لاہور (پاکستان) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو آج (جمعہ کو) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمران کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا، ملزم کو انتظامی جج سجاد احمد کے روبرو پیش کرکے اس کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کا ابتدائی طور پر 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جس کے بعد اسے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …