Home » Interesting News » سائنسدانوں نے چوہوں کے تولیدی اعضاءنکال کر اُن کی گردن پر لگادئیے، لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟ جان کر مردانہ کمزوری کا شکار افراد کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

سائنسدانوں نے چوہوں کے تولیدی اعضاءنکال کر اُن کی گردن پر لگادئیے، لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟ جان کر مردانہ کمزوری کا شکار افراد کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

toleed

ٹوکیو (نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے ایک چوہے کی گردن کاٹ کر دوسرے چوہے کے دھڑ پر لگانے کا کامیاب تجربہ کیا تو دنیا حیران رہ گئی، لیکن اب اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے ایک چوہے کے تولیدی اعضاءکاٹ کر دوسرے چوہے کی گردن پر ٹرانسپلانٹ کردئیے ہیں۔ یہ تجربہ کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کینسر کے باعث بانجھ پن کے خطرے سے دوچار مردوں کے لئے بے پناہ مددگار ثابت ہوگی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ تولیدی اعضاءکو کاٹ کر جسم کے کسی اور حصے پر ٹرانسپلانٹ کرنا نسبتاً کم پیچیدہ عمل ہے جس کی کامیابی کے امکانات توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہوئے ہیں۔ ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی اور آئی چی میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی اس مشترکہ تحقیق کا مقصد یہ پتہ چلانا تھا کہ ٹرانسپلانٹ کے بعد تولیدی اعضاءکس طرح زندہ رہتے ہیں اور اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔

toleed

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ جن مریضوں میں قوت مدافعت شدید متاثر ہوچکی ہو، جیسا کہ کینسر کے مریض، انہیں بھی تولیدی اعضاءکے ٹرانسپلانٹ کے ذریعے بانجھ پن سے بچایا جاسکتا ہے۔ جاپانی سائنسدانوں کی یہ تحقیق سائنسی جریدے PLOS Oneمیں شائع کی گئی ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …